8 مئی 2016 - 08:30
آسٹریلیاء: پارلیمنٹ تحلیل، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

آسٹریلیاء کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیاء کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات، دو جولائی کو ہوں گے۔ انھوں نے آسٹریلیاء کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس بار آسٹریلیاء میں اقتصادی بحران اور پناہ گزینوں کے بارے میں سخت پالیسی اپنائے جانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے زیر اثر ماحول میں منعقد ہوں گے۔ آسٹریلیاء میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان معمول کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس کے چھے ہفتے بعد کسی سرکاری تعطیل والے دن یہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169